ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کویت:مصری داعشی اتفاقی طور پر گرفتار

کویت:مصری داعشی اتفاقی طور پر گرفتار

Sun, 09 Oct 2016 15:17:14    S.O. News Service

کویت،9؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)کویت کی وزارت داخلہ نے ہفتے کے روز انکشاف کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ایک مصری باشندے کو گرفتار کیا ہے جو ملک میں دہشت گرد کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔وزارت کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے شخص کا مبینہ طور پر دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق ہے۔ بیان کے مطابق تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔سکیورٹی فورسز نے عبداللہ مبارک نامی علاقے کے داخلی راستوں کا محاصرہ کیا ہوا ہے جہاں داعش سے تعلق رکھنے والے عناصر کے موجود ہونے کی اطلاعات ہیں۔مصری داعشی کی گرفتاری اتفاقی طور پر اس وقت عمل میں آئی جب دو روز قبل اس کی گاڑی امریکی فوج کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ بعد ازاں مصری باشندہ جو حادثے میں زخمی ہو گیا تھا ، اس کی گاڑی کی تلاشی لینے پر ایک کاغذ ملا جس سے ظاہرہوتا ہے کہ مذکورہ شخص نے دہشت گرد تنظیم "داعش" کی بیعت کی ہوئی ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران گرفتار شخص نے اعتراف کیا کہ اس کا تعلق تنظیم سے ہے۔ذرائع کے مطابق داعش تنظیم سے تعلق کے شبہے میں چار غیرملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔


Share: